گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بارشوں کی پیشگوئی

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) لاہور میں موسم کے تیور گرم، آج بھی پارہ 37 ریکارڈ کیا گیا، ستمبر کے آخری ہفتے میں موسم مزید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اکتوبر میں بارشوں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا جس کے باعث موسم میں تبدیلی رونما ہوگی۔

ستمبر اپنا جلوہ دکھانے لگا ہے درجہ حرارت 37 تک پہنچ گیا۔ مون سون بارشوں کے بعد بھی موسم میں بہتری نہ آسکی، موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں دن کے اوقات میں پارہ مزید بڑھے گا اور درجہ حرارت 40 تک جانے کا امکان ہے۔

اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نیا سسٹم پنجاب کا رخ کرے گا، جو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش برسانے کا موجب بنے گا، جس کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس سردیوں کا دورانیہ زیادہ ہوسکتا ہے جبکہ دسمبر اور جنوری انتہائی سرد گزریں گے۔