اینٹی کرپشن کی خود احتسابی کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کا بڑا اقدام

 اینٹی کرپشن کی خود احتسابی کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) اینٹی کرپشن کی خود احتسابی کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا بڑا اقدام، اینٹی کرپشن میں سالہا سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات 72 افسروں کو واپسی کی راہ دکھا دی، کہتے ہیں کہ اینٹی کرپشن میں صرف وہی رہے گا جو عوام کی شکایات کا ازالہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے محکمانہ اصلاحات پر کارروائی تیز کردی ہے، پہلے مرحلہ میں اینٹی کرپشن میں سالہا سال سے تعینات 72 افسروں واہلکاروں کی خدمات انکے اپنے محکوں کو واپس کردی گئی ہیں۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ تاحال 72 افسروں و اہلکاروں کو واپس ان کے محکموں میں بھجوا دیا گیا ہے، واپس جانیوالوں میں ڈی ایم جی، پی ایم ایس، پولیس اور مختلف محکموں سے آئے افسران شامل ہیں۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ 6 ماہ کے دورانیے میں 5 ڈائریکٹرز، 6 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی خدمات واپس کی گئیں، 29 انسپکٹرز ، 4ڈی ایس پیز ، 1سب انسپکٹر اور 4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی واپس بھیجے گئے ہیں، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو واپس رپورٹ کروایا گیا۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق مجموعی طور پر 51 افسران واہلکاروں کی خدمات پولیس کو واپس کی گئی ہیں، سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساجد ترمذی، ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد خان، زوہیب احمد، میاں صابر، حافظ جنید، ارشاد احمد خان، امام بخش، فتح محمد وٹو، محمد خالد، زاہد اقبال زاہد، محمد احمد، ڈی ایس پی شمس الدین، محمد اسلم، انسپکٹر تقی عباس اختر، خرم شہزاد چیمہ، عبدالقدیر، آغا محمود خان، ضرار احمد، انسپکٹر عمران حیدر، حسن طاہر، پرویز اقبال گوندل، اے ایس آئی مقبول، مقصود حسین، ساجد حمید سمیت  72افسروں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer