ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر گوہر خان نے ایران کے اسرائیل پر حملہ کی حمایت کر دی

Barester Gohar Khan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  ایران کی اسرائیل کے خلاف  جوابی کاروائی کی حمایت  کی ہے۔ 

بیرسٹر گوہر خان نے ایک بیان میں کہا کہ سفارتخانے پر حملہ عالمی قوانین ہے مطابق غلط تھا اور ایران اس کا جواب  دینے کا حق رکھتا تھا ۔

گوہر خان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے آج تک اپوزیشن کو اعتماد میں لیا نہ ہی ایوان میں آ کر سعودیہ اور ایران پر حکومتی پالیسی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ  ایرانی صدر کی آمد پر حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو دعوت نہیں دی گی۔مجھے اگر حکومت کی طرف سے دعوت دی جاتی تو میں ایرانی صدر  کی تقریب میں ضرور جاتا۔