اندھی محبت کا نتیجہ،نوجوان نے 68 سالہ خاتون کو لوٹ لیا

اندھی محبت کا نتیجہ،نوجوان نے 68 سالہ خاتون کو لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : محبت اندھی ہوتی ہے،یہ جملہ تو سبھی نے سنا ہوگا،یہ اتنی اندھی ہوتی ہے یہ کبھی نہیں سنا ہوگا۔

ایک 68سالہ برطانوی خاتون کو کم عمر افریقی نوجوان  سے محبت ہوگئی۔کم عمر محبوب نے عمررسید ہ محبوبہ کو  زندگی بھر کی جمع پونجی سے  محروم کردیا۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون کا نام بیتھ ہیننگ ہے جو پروبیشن آفیسر کے طور پر ملازمت کرتی رہی اور سوشل ورک کرتی رہی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کو 35سالہ آدمی سے محبت ہو گئی جو افریقی ملک گھانا کا شہری تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق بیتھ کی اس آدمی کے ساتھ انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی تھی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے ملنے گھانا پہنچ گئی۔اس آدمی نے بیتھ کو شادی کے سہانے خواب دکھائے اور وہ اس کی باتوں میں آ گئی۔ اس نے اس آدمی کو گھانا میں ایک گھر خرید کر دے ڈالا اور اس کے باقی اللوں تللوں پر بھی رقم اڑاتی رہی اور جب رقم ختم ہوئی تو اس آدمی نے بیتھ کے ساتھ تعلق ختم کر لیا۔

بیتھ کا کہنا ہے کہ میںنے اس آدمی پر 18ہزار پاﺅنڈ کی رقم خرچ کی۔ ماضی میں جب میں سنتی تھی کہ کوئی خاتون کسی مرد کی محبت کے جال میں پھنس کر رقم گنوا بیٹھی تو میں ہنس دیتی تھی لیکن اب میں خود بے وقوف بن چکی ہوں اور مجھے ایسے لگتا ہے جیسے دنیا مجھ پر ہنس رہی ہے۔ 

یاد رہےامریکہ میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کی  محبت اور خدمت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 6گھنٹے کی پرواز کے دوران یہ آدمی مسلسل کھڑا رہاتاکہ اس کی بیوی سیٹوں پر آرام کر سکے، کورٹنی لی جانسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس آدمی کی تصویر اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور یہ واقعہ صارفین کو بتایا ہے جس پر ایک ہلچل مچ گئی۔ اس خاتون نے لکھا کہ یہ آدمی 6گھنٹے تک جہاز کی سیٹوں کے درمیانی راستے میں کھڑا رہا اور اس کی بیوی سیٹوں پر لیٹ کر آرام سے سوتی رہی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer