ایک روز میں8خواتین سے اجتماعی زیادتی،5 بچے بھی نشانہ بن گئے

ایک روز میں8خواتین سے اجتماعی زیادتی،5 بچے بھی نشانہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : صوبہ پنجاب خواتین اور بچوں کیلئے غیر محفوظ ہوگیا ،مختلف شہروں میں 8خواتین سے اجتماعی زیادتی کی گئی ، 5بچے بھی زیادتی کا نشانہ بن گئے۔ 

ایک  رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں خاتون سے 5افراد، سرگودھا میں 3ڈاکوﺅں نے خاتون سے بچوں اور شوہر کے سامنے، اوکاڑہ میں 4ڈاکوﺅں نے خاتون سے ڈکیتی واردات کے دوران، جلالپور جٹاں میں بھی خاتون سے شوہر کے سامنے، گوجرانوالہ میں اتائی نے دوا لینے آنیوالی خاتون سے زیادتی کی۔ جبکہ چیچہ وطنی، گجرات2بچیاں، فیصل آباد، بصیرپور میں3بچے ہتھے چڑھ گئے۔ مقدمات درج کرکے کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اوکاڑہ میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا نوٹس لیکر آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے ملکوال میں بھی6سال قبل 17سالہ لڑکی (آ)سے اجتماعی زیادتی کیس کانوٹس لے لیا۔


 سرگودھا کے  مڈھ رانجھاتھانہ کی حدود میں واقع گائو ں گھولا کے محلہ ڈیرہ اسلم ہرال میں 4ڈاکو محنت کش رضا حسنین کے گھر میں دیوار پھلانگ کر گھس آئے،خاتون کو شوہر اور بچوں سمیت چھت پر لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔طلائی زیورات اور20ہزارنقدی لوٹنے کے بعدایک مرتبہ پھر گھر کے باغیچے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں 5افراد خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعداسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 
تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی گاؤں کوٹلہ سوئیاں کے نزدیک رات 11بجے کے لگ بھگ قریبی گائوں کے رہائشی میاں بیوی فوتیدگی پر جارہے تھے کہ 3ڈاکوئوں نے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 40سالہ خاتون سے زیورات چھین لئے جس سے اسکے دونوں کان زخمی ہوگئے ا۔خاتون کو ویرانے میں لیجا نے پر مزاحمت کرنے پرخاوند کو تشدد کا نشانہ بناکرشدید زخمی کیا اوراسکی موجودگی میں خاتون کو رسیوں سے باندھ کر رات بھرمبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔متاثرہ میاں بیوی وقوعہ کے بعد روپوش بتائے جاتے ہیں۔گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقہ سینسرہ گورائیہ کی (م)بی بی محلے میں اتائی عاشر کے کلینک پر دوا لینے گئی جس نے نشہ آور انجکشن لگانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالااورساتھی سے ملکر ویڈیو بنانے کے بعد اسکو بلیک میل کرتا رہا۔

ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کی غلہ منڈی جامعہ رشیدیہ کے قریب وقاص کی 8سالہ بچی(ع) گلی میںکھیل رہی تھی کہ 22سالہ اوباش شاہد ورغلاکر خالی میں گھر میں لے گیااورزیادتی کرڈالی۔ بچی کی چیخیں سن کرلوگوں نےملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس نے مقدمہ درج کرلیا۔بصیرپورکے موضع چشتی قطب دین میں 2اوباش ندیم اور احمد فرید محلے سے چھ سالہ بچے ”س“کو بہانے سے موٹرسائیکل پرساتھ لے گئے اور فصلوں میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کردی۔فیصل آباد میں سلیمانیہ کالونی کے رہائشی (م)کے 11 سالہ بیٹے (م)کو ملزم امام الحق نےزیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 103 ج ب کے امجد صدیق کے بیٹے کو ملزم عاصم اپنی بیٹھک میں لے گیااور پسٹل دکھا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ 

گجرات کے موضع جانی چک میں چودہ سالہ بچی کو ملزم مبشر ولد شاہ محمد ساکن جانی چک نے اپنے ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔تھانہ ڈنگہ نے ملزم کو چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ 

ملتان میں ملزم نے 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی، میلسی میں کمسن بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، راجہ رام میں خانہ بدوش خاتون سے زیادتی در زیادتی، قلعہ ڈیراور میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج، ملتان میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ، ملتان میں خاتون کے طلائی زیوارات چوری، تشدد اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کے عدم تعاون کی شکایت۔


 ادھر سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر اپنی پھوپھو کو قتل کردیا۔ نواحی گاؤں104جنوبی کی رہائشی کنول پروین نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ کنول پروین کے اہل خانہ کو اس طرح شادی کرنا پسند نہ تھا جس کے باعث وہ ناراض تھے۔14 ستمبر کو کنول پروین کو ماموں کے بیٹے کی پیدائش پر میکے بلوا گیا جہاں اس کے 9 سالہ بھتیجے نے اچانک پستول اٹھا کر فائر کرکےقتل کردیا۔پولیس کا دعوی ہے کہ 9 سالہ لڑکے سے غیرت کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت خاتون کو قتل کروایا گیا ، کنول پروین نے پسند کی اس وقت شادی کی تھی جب 9 سالہ ملزم نجم الحسن پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer