لاہور سیالکوٹ موٹروے پر موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمود بوٹی (نبیل ملک) سٹی42 کی خبر پر ایکشن، پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کر دیا، سٹی 42 نے خبر بریک کی تھی کہ موٹروے پر موٹرسائیکلوں کے باعث حادثات کا خدشہ ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر موٹر سائیکل سواروں کو سفر سے روکنے کے بجائے پولیس خاموش تماشائی بن گئی، موٹروے پر موٹرسائیکل سواروں کے غیر قانونی سفر سے بڑے حادثے کے خدشات بڑھ گئے، سٹی 42  کی  نشاندہی پر پولیس اہلکار موٹرسائیکلوں کو روکنے کے لیے پہنچ گئے۔

انہوں نے موٹروے پر موٹرسائیکلیں اور رکشے لانے والوں کو روکنا شروع کر دیا، پولیس ا ہلکاروں نے بتایا کہ وہ کوشش تو کرتے ہیں کہ عوام کو خطرات سے آگاہ کریں لیکن کوئی بھی توجہ سے ان کی بات نہیں سنتا، ابھی تک لاہور سیالکوٹ موٹروے پر چالان بک بھی جاری نہیں کی گئیں۔ ایسی صورت میں موٹرسائیکل سواروں کی منت سماجت کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

قبل ازیں موٹروے پر موجود پولیس اہلکار موٹرسائیکلوں کو روکنے سے گریزاں تھے، بروقت کارروائی نہ کی گئی تو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر موٹرسائیکل سواروں کے غیرقانونی سفر سے بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔

واضح رہےکہ 9 نومبر کی رات لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا  تھا، دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer