بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ

بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا، تھانہ یکی گیٹ میں بچوں سے جنسی زیادتی کی کوشش کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا مگر ملزم فرار ہوگیا۔

یکی گیٹ کے علاقے میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ بچی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ خدیجہ جنرل سٹور پر چیز لینے گئی، کافی وقت گزر جانے پر واپس نہیں آئی تو والدہ جنرل سٹور پہنچ گئی۔ والدہ کا کہنا تھا کہ شور کی آواز سن کر داخل ہوئی تو بابر نامی سٹور مالک بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا جو موقع سے فرار ہو گیا، بعد ازاں پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دیں تاکہ کے معاشرے کے ایسے خطرناک افراد اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔

دوسری جانب یکی گیٹ پولیس کی جانب سے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مگر سٹور مالک ملزم ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔