عائشہ عمر کو بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی مہنگی پڑگئی

 عائشہ عمر کو بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکارہ عائشہ عمر کو بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا مہنگی پڑگئی، اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے تصویر میں انتہائی مختصر لباس زیب تن کیا اور ساتھ میں جناح کیپ پہنی ہوئی ہے، تصویر میں اداکارہ سائیکل پر بیٹھی ہوئی ہیں اور پاکستان کا جھنڈا بھی لگایا ہوا ہے,عائشہ عمر نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں، میراجھنڈا ،میری سائیکل اور جناح کی ٹوپی نے فیسٹیول میں آئے ہوئے لوگوں کو بےحد متاثر کیا اور ہر ایک نے رک کر مجھ سے پوچھا کہ آپ کون سے ملک سے ہو؟انہوں نے لکھا کہ اس شام میں مجھے خود پر بہت فخر ہورہا تھا، وہاں کے لوگوں نے میرے منفرد لباس کو بےحد پسند کیا۔ بہت سارا پیار میرے ساتھی آرٹسٹ کے لیے جنہوں نے اِس لباس کو ڈیزائن کرنے میں میری مدد کی۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں اِ س طرح کے غیر اخلاقی لباس نے عائشہ عمر کے مداحوں کو ان پر تنقید کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر نے اپنی اِس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بلاک کیا ہوا ہے تاکہ لوگ ان پر تنقید نہ کریں لیکن دوسرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر تصویر وائرل ہوئی تو عوام نے وہاں کمنٹ کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer