لاہور کا میگا منصوبہ لٹک گیا

لاہور کا میگا منصوبہ لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) شہر میں سیوریج کا 14 ارب روپے مالیت کا میگا منصوبہ دو ماہ سے وفاق کے گرین سگنل کا منتظر ہے، پنجاب حکومت کے بعد منصوبے کی منظوری کیلئے وفاق کو دستاویزات ارسال کی گئیں لیکن ابھی تک منظوری نہیں دی جا سکی۔

سابق دورِ حکومت میں لاریکس کالونی تا گلشن راوی سیوریج کی نئی پائپ لائن بچھانے کا  بڑا منصوبہ بنایا گیا تھا جو بزدار حکومت نے بھی منظورکرلیا، پنجاب حکومت نے دو ماہ قبل منصوبے کی منظوری دی جس کے بعد وفاق سے منظوری کیلئے منصوبے کا پی سی ون ارسال کیا گیا لیکن ابھی تک وفاق نے سیوریج پائپ لائن کے اس میگا منصوبے کی منظوری ہی نہیں دی۔

ایکنک اور سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری کے بعد منصوبے نے شروع ہونا تھا، لاریکس کالونی تا گلشن راوی 18 کلومیٹر سے سیوریج کی نئی پائپ لائن بچھائی جانی تھی اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹنل کے ذریعے سیوریج کی کھدائی کی جانی تھی۔

حکام کے مطابق ٹنل نے زیر زمین رہ کر اپنی کھدائی مکمل اور پائپ لائن بچھانی تھی تاہم منظوری نہ ملنے سے منصوبہ التوا کا شکار ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer