ریلوےریزویشن کےاوقات کارمیں اضا فہ

ریلوےریزویشن کےاوقات کارمیں اضا فہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر )وزیر ریلوے شیخ رشید  کاپریس کانفرنس کرتے ہو ئےمیڈیا سے  کہنا تھا کہ لاہورریلوے ہیڈ کورٹر کو جزوی طور پر کراچی منتقل  کیا ہ جائےگا،ریزرویشن کے اوقات کار  میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  تین نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو فیصل آباد سے لاہور آئیں گی، انہوں نے ریلوے ریزرویشن کے اوقات کار بھی رات بارہ بجے تک بڑھانے اور لاہورریلوے ہیڈ کورٹر کو جزوی طور پر کراچی منتقل  کیا ہ جائےگا،کراچی ریلوے اکانومی کے لئے بہت بہتر ہے،دسمبر تک پندرہ فریٹ ٹرینوں کا اضافہ کر دیا جائے گا اور خوشحال ایکپریس کے حادثے کی رپورٹ30 ستمبر تک پیش کر دی جائے گی ۔

وزیرریلوے کا مزید کہناتھا کہ تمام ریلوے ہیڈ کوارٹرز کا کام 4 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے، گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر پرائیوٹ  پارٹی کو ہم مد عو کر تے ہیں کہ وہ میوزیم ،تفریح اور فوڈ سٹریٹ  قائم کرنے کیلئے سرمایہ لگائیں،ہم ان کو 2،3 سال  کی معینہ مدت تک دینے کو تیار ہیں۔

جبکہ محکمہ میں پہلے مراحلہ میں 10ہزار افراد کو ملازمت پر رکھنے کے لئے وزیر اعظم کو سمری ارسال کر دی گئی ہے،ٹرینوں میں وائی فائی فراہم کرنے کاوعدہ پورا کرنے کا بھی اعادہ کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer