بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)  حکومتی پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی جاری، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں 30 سالہ محمد فیصل گھر واپس جا تے ہوئے گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا،جسےتشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer