کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے شاندار خبر، حکومت نے بڑی منظوری دیدی

کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے شاندار خبر، حکومت نے بڑی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 17اور 18کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2013 میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کومستقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے سکروٹنی کمیٹی بنا کر تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق لاہور آئیں گے۔ پہلے مرحلے میں پیر کے روز سے لاہور، شیخوپورہ، قصور کے اساتذہ کی سکروٹنی کی جائے گی۔ مستقل کیے جانے والوں میں صرف 2012 اور 2013 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ ہی شامل ہوں گے جن کی گریڈ 17 سے 18 میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی گئیں۔

 اب تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اساتذہ کی فائلیں لاہور لائیں گے جن کی سکروٹنی میں تین سال کی تعیناتی اور اساتذہ کے نتائج کو مد نظر رکھ کر انہیں مستقل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer