ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی کا نمبر موبائل میں نک نیم سے سیو کرنے والا شوہر مشکل میں پھنس گیا

بیوی کا نمبر موبائل میں نک نیم سے سیو کرنے والا شوہر مشکل میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شوہر کو اپنی سابقہ بیوی کا نمبر فون ڈائریکٹری میں ’موٹی‘ کے نام سے محفوظ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایک ترک عدالت نے ایک شخص کو اپنی سابقہ بیوی کو مادی اور اخلاقی نقصان کے ازالے کے طور پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم اس وجہ سے دیا کیونکہ اس نے اپنی بیوی کا فون نمبر اپنے فون کانٹیکٹ لسٹ میں ’موٹی‘ کے نام سے محفوظ کیا تھا۔میاں بیوی اکثر ایک دوسرے کے لیے پیار بھرے نام رکھتے ہیں، جن میں کچھ نام  زیادہ پیارے ہوتے ہیں تو کچھ کم، لیکن شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ ان ناموں کی وجہ سے طلاق ہو جائے۔ 

بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے، جیسا کہ ترکیہ کے ایک جوڑے کے ساتھ پیش آیا۔ ان کی طلاق کی وجہ شوہر کا اپنی بیوی کا نام اپنے فون ڈائریکٹری میں قابل اعتراض انداز سے محفوظ کرنا تھا۔ترک عدالت نے فیصلہ دیا کہ شوہر کی جانب سے بیوی کا نام فون میں موٹی کے طور پر محفوظ کرنا توہین آمیز ہے اور خاتون کو اس پر ہرجانہ ملنا چاہیے۔ 

یہ نام عدالت میں طلاق کے دوران سامنے آیا، جب بیوی نے دعویٰ کیا کہ یہ عرفی نام نہ صرف تضحیک آمیز تھا بلکہ اس سے ان کے ازدواجی تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ترک میڈیا کے مطابق اسک نامی شہر میں یہ مقدمہ عدالت میں پیش ہوا، اور عدالت نے شوہر کو اس بات کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے اسے سابقہ بیوی کو مالی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔