( ویب ڈیسک )پنڈی سٹیڈیم میں جاری پاکستان کے خلاف تیسرے دن کے کھیل میں کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنا لیے ہیں۔
آج کھیل کے تیسرے دن کا آغاز جنوبی افریقہ نے 4 کھلاڑی آؤٹ اور 185 رنز سے کیا جب وکٹ پر ٹرائسٹن اسٹبس 68 اور کائل ویرنی 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
کھیل کے آغاز میں ہی وکٹ کیپر بیٹر کائل ویرنی بغیر کسی اضافے کے آصف آفریدی کا شکار بنے، ان کے بعد آصف آفریدی نے اپنی گھومتی ہوئی گیند سے ٹرائسٹن اسٹبس کو ایل بی ڈبلو کیا۔
سیمن ہارمر 210 کے مجموعی اسکور پر 2 رن بنا کر آصف آفریدی کی گیند سمجھنے سے قاصر رہے اور ایل بی ڈبلو ہوگئے جبکہ نعمان علی نے مارکو جانسن کو 12 رنز پر چلتا کیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 333 کے جواب میں مہمان ٹیم نے285رنز بنا لیے ہیں اور وکٹ پر اس وقت سینورن متھو سوامی 48 اور کیشو مہاراج 23 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔