ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈور پھرنے سے نوجوان کی موت، وزیراعلیٰ مریم نواز برہم

ڈور پھرنے سے نوجوان کی موت، وزیراعلیٰ مریم نواز برہم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار، ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی پتنگ بازی پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔