ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے کے مقابلے میں ڈالرسستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے کے مقابلے میں ڈالرسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی کمی ہو گئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں تیزی کی لہر برقرار ہے، مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں  434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس  167781پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
منگل کو بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا تھاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران دن بھر مثبت رجحان دیکھا گیا جس سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 168,414.13 پوائنٹس پر جاپہنچاتھا۔ 
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی معمولی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی پہلے کاروباری سیشن میں ڈالر 7 پیسے کم ہو کر 281 روپے پر آ گیا تھا، تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 6 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔