طیب سیف: پی ایس او نے نے پی آئی اے کو محدود پیمانے پر ایندھن کی فراہمی کر دی جس کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔
کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے جدہ کے لئے پی آئی اے کی رکی ہوئی پروازیں طویل تاخیر کے بعد بالآخرروانہ ہو گئیں۔اسلام آباد سے ایک پرواز ریاض کے لئے بھی روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔
ملتان سے جدہ جانے والی پرواز بھی گیارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں کی جزوی بحالی ائر لائن انتظامیہ کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔