زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

 زلزلہ کے جھٹکوں نے ملک کے وسیع علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: زلزلہ کے جھٹکوں نے ملک کے وسیع علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ 

آسٹریلیا کے ساحلی علاقہ اپالو بے میں زلزلہ کے جھٹکے میلبورن اور وکٹوریہ سمیت وسیع علاقہ میں محسوس کئے گئے،  ابتدا میں آسٹریلیا کی ھکومت نے رپورٹ دی تھی کہ اپالو بے میں آنے والے زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر چار اعشاریہ سات ہے تاہم بعد میں حکومت کے زلزلہ پیما مرکز نے تصحیح کی اور بتایا کہ اس زلزلہ کی ریختر سکیل پر پیمائش 5 ہے۔ آسٹریلیا کے سرتکاری زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 5 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد اس علاقے میں کچھ دیر پہلے 3.5 کے آفٹر شاک کا بھی پتہ چلا ہے۔

آسٹریلیا کے علاقہ اپالو بے میں یہ زلزلہ آسٹریلیا کے مقامی وقت کے مطابق صبح دو بج کر 11 منٹ پر آیا۔ اب تک زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی تاہم آسٹریلیا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک پانچ ہزار سے زیادہ شہری اس زلزلہ کی رپورٹ کر چکے ہیں۔

آسٹریلین زلزلہ پیما مرکز نے زلزلوں مین دلچسپی رکھنے والے شہریوں اور سائنسدانوں سے درخواست کی کہ وہ براہ کرم محسوس شدہ زلزلوں کی رپورٹیں جمع کرنا جاری رکھیں کیونکہ وہ ہمارے زلزلہ کے ماہرین کی مدد کرتے ہیں۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت مشرق وسطیٰ کے ملک اومان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 10 بجے محسوس کیے گئے۔

 امریکی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد لوگ خوفزہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔