عاصم اظہر  کی اذا ن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Asim Azhar
کیپشن: Asim Azhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیکس) پاکستان  کے معروف گلوکار عاصم اظہر  کی آسٹریلیا میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کیپشن میں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے  لکھا کہ ’سچ میں یہ جمعہ زندگی کا بہترین دن تھا جب مجھے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے اذان دینے کا موقع ملا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ اس لمحے کی ایک اور خوبصورت چیز یہ ہے کہ یہاں تمام مسلک کے مسلمان ایک ساتھ نماز ادا کرنے آئے ہوئے تھے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by SalamFest (@salamfest)

ویڈیو میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے پلے آف سے قبل سامنے آئی ہے،میچ کا حوالہ دیتے ہوئے عاصم بے اپنے مداحوں کو بے فکر رہنے کا مشہور دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ سب نے نماز کے بعد اتوار کو دوران میچ بارش نہ ہونے کی دعا بھی مانگی ہے۔