پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے آؤٹ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا بیان سامنے آگیا

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے،  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اس کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   پی ڈی ایم کی نام نہاد حکومت کا گرے لسٹ سے نکلنے میں وہی کردار ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کا ہوتا ہے، ن لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے.

واضح رہے کہ فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی، کل رات اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔