لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

Internet service remains suspended in Lahore
کیپشن: Internet service
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر میں انٹرنیٹ سروس آج بھی متاثر رہی جبکہ کچھ علاقوں میں معطل ہوگئی، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور پی ڈی ایم  کے کارکنوں کا احتجاج جاری جس کے باعث میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔

لاہور میں  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے دوسرے روز شہر کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ احتجاج کے باعث میٹرو سروس بھی بند رہی، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ، سبزہ زار ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند رہی,انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث لاہور  ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی نے میٹرو بس سروس کو بھی عارضی طور پر بند رکھا،اس سے قبل حکام نے میٹرو بس کا راستہ گجوماتا سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا تھا۔

راولپنڈی میں بھی حکام کو صدر سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس معطل کرنا پڑی اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے متوقع لانگ مارچ کی وجہ سے کنٹینر رکھ کر راستوں کو سیل کرنا پڑا،تاہم اسلام آباد میں بس سروس جاری رہی۔

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے TLP اور PDM دونوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے سڑکوں پر کنٹینر بھی رکھے۔


 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer