معروف اداکارہ ثنا کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Actress
کیپشن: Sana fakhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں ، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

اداکارہ   ثنا فخر نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی ، اپنی والدہ کے ہمراہ پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں  اداکارہ نے لکھا کہ ’موت زندگی کے برعکس نہیں بلکہ زندگی کا حصہ ہے، اماں آپ ہمیشہ یاد آئیں گی۔‘ مداحوں نے والدہ کے انتقال پر اداکارہ سے اظہار ہمدردی اور مرحومہ کے لیے دعائیں کی ہیں۔

 واضح رہے کہ ثناء  فخر  پاکستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ فلمی دنیا میں ثناء کے نام سے جانی جاتی ہیں انہیں  2002ء کی فلم یہ دل آپ کا ہوا میں اداکاری کے لئے نگار اعزازات برائے بہترین اداکارہ ملا تھا۔ ثنا فخر کی قابل ذکر فلموں میں پاکستانی فلم سنگم، بھارتی فلم قافلہ، پنجابی فلم دل پردیشی ہو گیا اور ٹی وی ڈراما جینا سکھا دو ہمیں شامل ہے ۔