اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے ٹھنڈ میں اضافہ

Islamabad
کیپشن: Heavy rain in islam abad file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے ٹھنڈ بڑھ گئی، رضائیاں اور کمبل نکل آئے۔
 رپورٹ کے مطابق بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہنے کی امید ہے جبکہ ہفتہ کے روز ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی ،وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر پرفباری متوقع ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔