ہر فیملی پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کراسکے گی، 10 لاکھ روپے مختص

Hospital Bed For Patient
کیپشن: Hospital Bed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے خیبر پختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔ کہتے ہیں فیک نیوز کے حوالے سے ‏قانون بنا کر کابینہ کے حوالے کر دیا ہے، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔
 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ‏خیبر ہختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا۔

ان کا کہنا تھا صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں،، ‏شروع انشاللہ دسمبر میں ہو گا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے، ‏صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے جبکہ سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے بتایا فیک نیوز کے حوالے سے ‏قانون بنا کر کابینہ کے حوالے کر دیا ہے 2018 سے کہ رہا ہوں، بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer