منشیات کیس، آریان اور اننیا پانڈے کی واٹس ایپ چیٹ لیک

Aryan Khan in Jail
کیپشن: Aryan Khan
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے آج  ایک بار پھر آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں کی جانے والی تفتیش کے سلسلے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے روبرو پیش ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز ڈرگ کیس میں ٹوئسٹ اس وقت آیا جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان کےایک اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر منشیات کے حوالے سے چیٹ میسجیز ملنے پر جمعرات کو اننیا پانڈے کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔این سی بی نے آریان خان اور اننیا پانڈے کے درمیان چیٹ میسجیز حاصل کیے ہیں جس میں دونوں ’گانجا‘ خریدنے کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔
این سی بی ذرائع کے مطابق  ’بات چیت کے دوران ایک موقع پر آریان خان اننیا نے گانجے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ آریان یہ پوچھ رہے تھے کہ بھنگ کا انتظام کرنے کے لیے کیا کوئی ’جگاڑ‘ ہو سکتا ہے۔اننیا پانڈے نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ ’میں انتظام کرتی ہوں۔‘جب این سی بی نے یہ چیٹ جمعرات کو اننیا پانڈے کو تفتیش کے دوران دکھائی تو انہوں نے کہا کہ ’میں صرف مذاق کر رہی تھی۔‘
اننیا کا خیال ہے کہ این سی بی آریان خان کے موبائل فون میں چیٹ میسیجز کی بنیاد پر انہیں منشیات کے کیس میں تفتیش کے لیے دوبارہ بھی طلب کر سکتا ہے۔ممبئی کی سپیشل کورٹ نے جمعرات کو آریان خان سمیت دیگر آٹھ ملزمان کی30 اکتوبرتک عدالتی تحویل میں توسیع کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر