سابق کرکٹر وسیم اکرم کا مولا جٹ اسٹائل وائرل

Waseem Akram
کیپشن: Waseem Akram
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (سٹی42 نیوز)سابق کرکٹر وسیم اکرم کا مولاجٹ انداز اپنائے فخرِ عالم کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 وسیم اکرم سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتے  ہیں کبھی وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ یاد گار لمحے شیئر کرتے ہیں ا ورکبھی کرکٹ سے متعلق اہم اور دلچسپ  پوسٹس کرتے ہیں،سابق کرکٹر وسیم اکرم  پاکستان کے سیاحتی مقامات اور ساحل سمندر کی صفائی  کے لیے بھی  آگاہی پھیلاتے بھی نظرآتے ہیں،وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کا انداز اپنائے ہوئے ہیں، انہوں نے ویڈیو کے  کیپشن میں لکھا ہے"نوا آیاں اے سوہنیا"۔

 وائرل ویڈیو میں وسیم اکرم مشہور فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کے انداز میں مشہور ڈائیلاگ بولتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں وسیم اکرم کے ساتھ مشہور گلوکار اور میزبان فخر عالم بھی موجود ہیں۔وسیم اکرم کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer