کورونا وائرس سے مزید16افراد جان کی بازی ہارگئے

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید16افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 344 ہو گئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید567 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار393ہوگئی،ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید16افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 344 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 39ہزار200کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

 پنجاب میں ابتک  12 ہزار883 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار539، خیبرپختونخوا 5 ہزار704، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار945، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار240، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار636، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار615، بلوچستان میں 33 ہزار159، آزاد کشمیر میں 34 ہزار422 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار376 ہو گئی ہے۔