زرمبادلہ کے ذخائر میں زبردست اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں زبردست اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک گیا، ایک ہفتے میں مجموعی ذخائر میں ساڑھے اٹھائیس کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں اضافہ دیکھا گیا،  ہفتے کے دوران بیرونی سرکاری وصولیوں کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں 26 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا، جس سے ان کا حجم 12 ارب 6 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ہو گیا جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں بھی ایک کروڑ 79 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گیا، جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ہفتے کے اختتام تک 28 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 19 ارب 30 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اس سے پہلے چار ہفتوں کے دوران مسلسل کمی کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer