پولیس افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

پولیس افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی جی پنجاب انعام غنی نے 9 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محمد عیسیٰ کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور، ایس پی انوسٹی گیشن صدر منصور قمر ایس پی انویسٹی گیشن ٹو انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور اور محمد جاوید احمد خان کو ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا۔ محمد مسعود کو ایس پی سٹی ڈویژن ملتان جبکہ ہما نصیب کو ایس پی پی ایچ پی ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح زبیدہ پروین ایس پی آئی اے بی ساہیوال ریجن، شہریار خان کو ایس پی آئی اے بی فیصل آباد ریجن اور مطیع اللہ ایس ایس پی آر آئی بی سرگودھا ریجن تعینات کردیا جبکہ طلعت حبیب کو ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

دوسری آئی جی پنجاب نے 70 سے زائد ڈی ڈی اوز کے ہر قسم کے فنڈز روک دیے ہیں۔ پنجاب پولیس کے دو سالوں کے آڈٹ پیروں میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں کے حوالے سے پولیس کے نمائندے اے آئی جی فنانس سمیت دیگر عملہ دو روز تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس پیش ہوئے تھے۔

پنجاب پولیس کا انٹرنل آڈٹ سسٹم 36 اضلاع اور یونٹس کے 70 سے زائد پیرے زیرغور آئے تھے، جن 25 مالی معاملات کے متعلق تھے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اے آئی جی پنجاب کے ریکارڈ اور جوابات سے مطمئن نہ ہو سکے۔ 

آئی جی پنجاب نے فنانس برانچ کو متعلقہ ڈی ڈی اوز کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ جب تک متعلقہ ڈی ڈی اوز مکمل ریکارڈ اور اعتراضات کا ٹھیک جواب جمع نہیں کرواتے تب تک فنڈز کا اجرا نہ کیا جائے۔ اس سے پہلے آئی جی پنجاب نے پے سلپس سسٹم میں اپلوڈ نہ کرنے پر تنخواہوں کی مد میں فنڈز روک رکھے ہیں۔