سی سی پی او نے کب کیا کیا؟ خفیہ رپورٹ آگئی

سی سی پی او نے کب کیا کیا؟ خفیہ رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) سی سی پی او عمر شیخ کا ترش رویہ، وزیر اعظم ہاؤس تک رپورٹ ہوگیا، حساس اداروں نے رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔

 ذرائع کے مطابق جب سے سی سی پی او عمر شیخ تعینات ہوئے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، اسی حوالے سے رپورٹ تیار کرکے وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سی سی پی او کا رویہ حکومت کے لیے تنقید کا سبب بنتا ہے، سی سی پی او کے ماتحت افسران کو ہراساں اور غیر مناسب گفتگو کرنا معمول بن چکا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سی سی پی او کے رویے کے باعث ڈسپلن فورس میں انتشار پیدا ہو رہا ہے، رپورٹ میں لکھا گیا کہ عمر شیخ آئی جی آفس اور ایوان وزیر اعلیٰ کو بھی بائی پاس کرتے ہیں جبکہ حکومت کی تھانہ کلچر میں تبدیلی کی پالیسی بھی متاثر ہو رہی ہے۔  سی سی پی او کے ماتحت فورس سے رویے کے بعد سروس ڈلیوری بھی متاثر ہو رہی ہے۔  

واضح رہے عابد ملہی کیس پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او عمر شیخ اور  ایس پی سی آئی اے کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔عمر شیخ نے ایس پی سی آئی اے کو فوری سیف سٹی کے دفتر طلب کیا۔ لیٹ ہونے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کے احکامات دیے۔ سی سی پی او کے سامنے پیش ہونے پر تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔ سی سی پی او لاہور اور ایس پی سی آئی اے میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ 

سی سی پی او نے بدتمیزی کی انتہا کی تو ایس پی سی آئی اے کھڑے ہوگئے۔ سی سی پی او نے ایس پی سے کہا کہ تم تاخیر سے آئے ہو گرفتار کرلیں اس کو، اس پر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تمیز سے بات کرو میں کوئی کانسٹیبل نہیں، تمیز سے بات کرو ورنہ مکا مار دوں گا۔  ایس پی سی آئی اے کی مکا مارنے کی دھمکی پر سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کرسی کے پیچھے چھپ گئے تھے۔