ریسٹورنٹ سے 6 لاکھ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، چوری شدہ رقم برآمد

ریسٹورنٹ سے 6 لاکھ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، چوری شدہ رقم برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ریسٹورنٹ سے 6لاکھ روپے چوری کرنے والے 2 ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار، چوری شدہ رقم برآمد، اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ سے 6 لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہونے والے2 ملزمان کو24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کی سربراہی میں اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ سے 6 لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہونے والے2 ملزمان کو24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے۔

 

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کے مطابق ریسٹورنٹ سے چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن کی زیر نگرانی پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انچارج انویسٹی اقبال ٹاؤن سادات حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یاسر بروسٹ کے ملازم سلمان مسیح اور شکیل مسیح کو کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم برآمد کر لی ہے۔ 

 

ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہنا ہے کہ ملزمان ہوٹل سے گذشتہ 2 سال سے ملازمت کر رہے تھے۔ ملزمان کو علم تھا کہ ریسٹورنٹ بند ہونے کے بعد سارا کیش ریسٹورنٹ میں ہی ہوتا ہے۔ملزما ن مریسٹورنٹ بند ہونے کے بعد تالے توڑ کر کیش کاؤنٹر سے 6 لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہو گئے تھے۔

 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عبدالغفار قیصرانی نے ملزمان کی بروقت گرفتاری اور رقم کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer