کورونا کی دوسری لہر، پاکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ

کورونا کی دوسری لہر، پاکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے حملوں میں پھر تیزی آگئی،   پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 19مریض چل بسے اور 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، این سی او سی نے ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا۔  

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے19 مریض جاں حق اور 660 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9378 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 8ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،اب تک ملک میں 3 لاکھ 24 ہزار 744 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ 

دریں اثناء کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا تو پھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کورونا وبا دوبارہ سراٹھا رہی ہے، آئندہ دو ہفتوں میں خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پابندیوں اور کاروبار بند کرنے سے بچنا ہے تو ضابطہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔این سی او سی نے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں تیزی آرہی ہے، پاکستان میں تقریباً ڈھائی ماہ بعد ایک روز کے دوران کورونا سے یہ سب زیادہ اموات ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer