میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کردی، ایم بی بی ایس کا میرٹ 91.5455 فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے میرٹ 93.500 فیصد رہا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے عبوری میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں۔ میرٹ لسٹیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی داخلہ ریگولیشنز 2019 کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ اوپن میرٹ ایم بی بی ایس کیلئے  14217 امیدواروں نے درخواستیں دیں جبکہ اوپن میرٹ بی ڈی ایس کیلئے 11041 درخواستیں وصول ہوئیں، 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3017 نشستیں ہیں، اوپن میرٹ ایم بی بی ایس پرموجودہ عبوری میرٹ 91.5455 فیصد ہے، 3 سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 175 نشستیں ہیں، اوپن میرٹ بی ڈی ایس پر موجودہ عبوری میرٹ 93.500 فیصد ہے۔

امیدوار عبوری میرٹ لسٹوں کے حوالے سے شکایات تحریری طور پر 27 اکتوبر تک بھیج سکتے ہیں۔ امیدوار ہر کیٹگری پر زیادہ سے زیادہ تین کالجوں کیلئے چوائس دے سکیں گے، کالجوں میں داخلے کی پہلی لسٹ 8 نومبر کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر لگائی جائے گی، داخل ہونے والے امیدوار سرکاری کالجوں میں 15 نومبر تک فیس جمع کراسکیں گے جبکہ کلاسز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔ اسی طرح پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی عبوری میرٹ لسٹیں 4 نومبر کو لگائی جائیں گی۔