ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےضمنی امتحان کاآغاز ہوگیا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےضمنی امتحان کاآغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحان کا باقاعدہ طور پرآغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سپلیمنٹری کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں،ضمنی امتحانی کےلئے73 امتحانی مراکز تشکیل دیئےگئے ہیں، پہلے روز کمپیوٹرسائنس، ہوم اکنامکس، فیزیوتھراپی کا پیپر ہوگا،رواں سال 38ہزار462امیدوارضمنی امتحانات میں شرکت کریں گے، کنٹرولر امتحانات ناصرجمیل کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو شناخت کے بعد امتحانی سنٹرز میں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور بھر میں 73 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں اور تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،امتحانی مراکز میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی،پہلے روزکمپیوٹر سائنس، ہوم اکنامکس اور فیزیوتھراپی کاپیپر  ہورہاہے اور کل انگریزی کا پیپر لیاجائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer