ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فری سولر پینل سکیم؛ پنجاب میں کتنے سولرسسٹم نصب؟ رپورٹ جاری

فری سولر پینل سکیم؛ پنجاب میں کتنے سولرسسٹم نصب؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب میں فری سولر پینل سکیم کی پیشرفت رپورٹ جاری کردی گئی۔ 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں94ہزارمیں سے55ہزارسولرسسٹم نصب کیے گئے، پنجاب میں سولرپینل کی تنصیب58فیصدمکمل کرلی گئی۔لاہور میں 16ہزار588 میں سے11ہزار811سولریونٹس نصب، جبکہ ملتان میں8ہزار953،راولپنڈی میں9ہزار393سولرسسٹم لگ چکے ہیں۔ اسکے علاوہ ساہیوال میں سولرتنصیب تقریباًمکمل، 6ہزار219 یونٹس لگ گئے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فیصل آبادمیں11ہزارمیں سے9ہزارسےزائدسولریونٹس نصب، بہاولپورمیں9ہزار509میں سےصرف2ہزار670 سولریونٹس نصب، سرگودھا میں 6ہزار749میں سے 5ہزار990پینلزلگائےگئے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں پیشرفت سب سےکم،صرف785سولریونٹس نصب کردیے گئے۔ ا سکے علاوہ ڈی جی خان میں سولر سسٹم کی تنصیب کاعمل ابھی شروع نہیں ہوسکا۔