ویب ڈیسک: سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کی کپتانی ہٹانے کے متعلق اپنے بیان اور اس کے ساتھ جوئے کی سرگرمی میں ملوث ہونے کے متعلق الزامات پر"عوام سے اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی" مانگ لی۔
سابق کپتان، کوچ اور بہت کچھ رہنے والے راشد لطیف نے آج سوشل پلیٹ فارم ایکس پر انگلش زبان میں ایک طویل "معافی نامہ" پوسٹ کیا ہے۔
سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور اس سے منسلک چند افراد پر جوئے کی ایپس (surrogate advertisements) کو فروغ دینے کے الزامات کی سنجیدہ تحقیقات شروع ہونے کے بعد اپنے بیانات پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
اب سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل پلیت فارم ایکس پر محمد رضوان کی کپتانی ہٹانے پر بھی وضاحت کی ہے۔ انہوں ںے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عوام سے معذرت کی ہے کہ انہوں نے دراصل "قیاس آرائی" کی تھی۔
جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالصتاً کھیل سے متعلق وجوہات کی بنا پر اپنی بنائی ہوئی قومی ٹیم کے کیپٹن محمد رضوانن کو اس ذمہ داری سے سبکدوش کیا تھا تو "بہت کچھ" سمجھے جانے والے راشد لطیف نے اس سادہ ٹیکنیکل اور پروفیشنل معاملہ کو متنازعہ بناتے ہوئے کیپٹن محمد رضوان کے فلسطین کے متعلق خیلالات سے جوڑا اور پاکستان کرکٹ بورڈ پر بے ہودہ کیچڑ اچھالا تھا۔ انہوں نے یہ بھیانک الزام لگایا تھا کہ کیونکہ محمد رضوان نے فلسطین کی حمایت میں بیان دیا اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں کپتانی سے ہٹایا ہے۔ آج راشد لطیف نے معصومیت کے ساتھ اپنی اس ہرزہ سرائی کو "قیاس آرائی" قرار دے دیا اور کہا اپنی " قیاس آرائی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، کسی کو نقصان پہنچانا ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔"
ایکس پر بیان میں راشد لطیف نے "سروگیٹ ایڈورٹائزنگ"(کرکٹ پر جوئے کی منظم گمراہ کن تبلیغ) میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملوث کرنے اورر کرکٹ معاملات پر بھی " وضاحت" پیش کی ہے. "معافی نامہ" میں سابق کپتان اور بہت کچھ رہ چکے راشد لطیف نے اپنے "عوامی بیانات پر کنٹرول" کا بھی وعدہ کیا۔
راشد لطیف کا معافی نامہ کیوں آیا
راشد لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر پی سی بی اور دیگر افراد پر "جوئے کا لوگو لگانے اور چھپانے" کے الزامات عائد کیے تھے۔
ان بیانات کے نتیجے میں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور انہیں طلب کیا۔
راشد لطیف ابتدائی تحقیقات کے دوران مبینہ طور پر وہ اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔
جس کے بعد، انہوں نے اپنے بیانات پر غیر مشروط معذرت کی، جس کا چیئرمین پی سی بی نے خیر مقدم کیا۔
راشد لطیف کے معافی نامے میں کیا لکھا ہے؛ معافی نامے کا اردو ترجمہ
راشد لطیف کے نامعلوم وجہ سے انگلش زبان میں لکھے طویل معافی نامے کے متن کا اردو ترجمہ یہ ہے:
میں سوشل میڈیا پر کیے گئے اپنے حالیہ تبصروں اور سروگیٹ اشتہارات سے متعلق انٹرویوز کے حوالے سے لکھ رہاہوں۔ میرا بنیادی تنازعہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اس طرح کے اشتہارات پر ایڈوائزری کی ممکنہ خلاف ورزیوں سے متعلق تھا۔ کسی بھی موقع پر، چاہے نادانستہ طور پر یا جان بوجھ کر، کیا میں نے کبھی کسی فرد بشمول کھلاڑیوں، بورڈ کے اراکین، یا دیگر سٹیک ہولڈرز کو غلط کام میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے یا اس کا ارادہ نہیں کیا ہے۔
ایک اور معاملہ جس پر میں نے تبصرہ کیا، اور جسے میں اب فیصلے کی غلطی سمجھتا ہوں، محمد رضوان کو پاکستان کے ایک روزہ بین الاقوامی کپتان کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق ہے۔
تاہم، سیاسی تبصروں یا غیر تصدیق شدہ قیاس آرائیوں سے باز رہنے کے اپنے ارادے کے باوجود، میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے محمد رضوان کی فلسطین کے لیے عوامی حمایت کو کپتانی سے ہٹانے کے ممکنہ عنصر کے طور پر ایک غیر ضروری حوالہ دیا تھا۔ مزید غور کرنے پر، میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ مفروضہ نامناسب، بے بنیاد تھا، اور کسی معتبر ثبوت سے اس کی تائید نہیں کی گئی۔
مجھے کسی بھی تکلیف یا جرم پر گہرا افسوس ہے جو میرے تبصروں سے عام لوگوں یا خاص طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور اس کے عہدیداروں کو پہنچا ہو۔ میں اپنے تبصروں سے پیدا ہونے والے کسی بھی غیر ارادی نقصان کے لئے اپنی مخلصانہ معذرت پیش کرتا ہوں جسے میں غیر مشروط طور پر واپس لیتا ہوں اور اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ اس طرح کے کسی نقصان کا ارادہ نہیں تھا۔
آگے بڑھتے ہوئے، میں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کروں گا کہ میری عوامی کمنٹری خاص طور پر حساسیت کے معاملات یا اہم مضمرات کے حامل مسائل کو حل کرتے وقت, ثبوت پر مبنی، اور قیاس آرائیوں سے پاک رہے،
میں ذمہ دار نشریات، تحقیق پر مبنی صحافت، اور معروضی تجزیہ کا حامی ہوں۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد، میں ملک کی ساکھ اور وقار کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہوں اور کبھی بھی جان بوجھ کر ایسا کام نہیں کروں گا جس سے اس کی بدنامی ہو۔ میں عوامی گفتگو میں اس انداز میں حصہ لینے کی کوشش کرتا ہوں جو منصفانہ، متوازن اور تعمیری ہو۔
I write with reference to my recent comments made on social media and in interviews concerning surrogate advertising. My principal contention was related to potential violations of the advisories upon such advertising issued by the Government of Pakistan. At no point, whether…
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) November 22, 2025
واضح رہے کہ راشد لطیف کے متنازع بیان پر این سی سی آئی اے میں دو مختلف انکوائریز جاری ہیں۔
ابھی تک این سی سی آئی اے کی راشد لطیف کے متعلق انکوائریوں کے نتائج کے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔