ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپوکمپنی کا نیا اسمارٹ فون، حیرت انگیز خصوصیات

اوپوکمپنی کا نیا اسمارٹ فون، حیرت انگیز خصوصیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسمارٹ فون ساز بنانے والی چینی کمپنی ’ اوپو‘ نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے جاری ہے،  نئے اسمارٹ فون کا ماڈل نمبر PLT120 ہے۔

  اطلاعات کے مطابق یہ ڈیوائس چین کی’ منسٹری آف انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘(MIIT) سے سرٹیفائی ہو چکی ہے، جس سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اسمارٹ فون کو جلد لانچ کیا جائے گا۔ 

 MIIT لسٹنگ کے مطابق  فون میں 6.75 انچ کی اسکرین ہے جس کی ریزولوشن 720 × 1570 ہے۔ ڈیوائس کو دو میموری آپشنز کے ساتھ پیش کیا جائے گا، نیا اسمارٹ فون 8GB یا 12GB RAM کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ 

 128GB یا 512GB اسٹوریج ہوگی جبکہ اس میں طاقتور 7,000mAh بیٹری نصب ہوگی، فون میں 6,830 mAh کی بیٹری شامل ہے، جو کہ ممکنہ طور پر مارکیٹ میں 7,000mAh کے نام سے پیش کی جائے گی۔

 فون کی بیک سائیڈ والا کیمرہ 50 میگا پکسل، 2MP کا سیکنڈری ڈیکوریٹو سینسر جبکہ فرنٹ پر 8MP سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ فون کا وزن 216 گرام ہے۔ 

 دیگر خصوصیات
فون میں فنگرپرنٹ اسکینر موجود ہوگا اور یہ اینڈرائیڈ پر چلے گا، تاہم اینڈرائیڈ کا مخصوص ورژن ابھی سامنے نہیں آیا، سرٹی فیکیشن مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ Oppo آنے والے چند ہفتوں میں اس فون کو باضابطہ طور پر لانچ کر دے گا۔