ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی؛ فیروز خان

ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی؛ فیروز خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت شدت سے نشانہ بنایا گیا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

فیروز خان نے ان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی جو اختلافات کے باعث طلاق پر ختم ہوگئی، اس دوران علیزہ سلطان کی جانب سے تشدد کے الزامات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔

اداکار فیروزخان نے بتایا کہ وہ اب ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پرانی زندگی سے جڑے تنازعات آج بھی ان کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا کی مخالفت، عدالتوں کے چکر اور بچوں سے دوری نے انہیں شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میری نجی زندگی کی وجہ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا، ایک روز میں اچانک گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا، حد یہ کہ زندگی اور موت کے بیچ میں تھا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

معروف اداکار نے کہا کہ بچوں سے دوری ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی، مجھے اپنے بچوں کی شدید یاد آتی تھی مگر ملنے کی اجازت نہیں تھی، عدالتوں میں جاری مقدمات اور ذہنی دباؤ نے انہیں زندگی سے بددل کر دیا تھا لیکن میری والدہ نے امید نہیں چھوڑی، جب میں بے ہوش تھا تو امی نے آیت الکرسی پڑھی انہی کی دعا سے میں دوبارہ ہوش میں آیا اور زندگی کی طرف واپس لوٹا، اس مشکل دور نے انہیں اندر سے بدل کر رکھ دیا مگر اب وہ زندگی کو نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔