ملک اشرف: وفاق کےافسرکوگریڈ22کےعہدےپرپوسٹنگ مل گئی، وفاق کےافسرکوگریڈ20میں محکمانہ ترقی نہ مل سکی۔
ہائیکورٹ ،گریڈ19کےافسرسقراط امان رانا کی درخواست24نومبرکوسماعت کیلئےمقرر، جسٹس مزمل اخترشبیر،گریڈ19کے افسر کی درخواست پرسماعت کریں گے۔
عدالت نےوفاقی حکومت اورسنٹرل الیکشن بورڈ سے جواب طلب کررکھا ہے، درخواست گزار پاکستان فیڈرل ایڈمنسٹریٹو سروس کا گریڈ 19 کا آفیسر ہے۔
مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزار کونظراندازکرکےاس کےجونیئرکوگریڈ20میں پروموشن دی گئی ، درخواستگزارگریڈ22کےعہدےپرسی ای او سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز کارپوریشن کام کررہا ۔
گریڈ 20 میں ریگولر ترقی نہیں دے رہے ، عارضی چارج گریڈ 20 کا دے دیا ، درخواست گزار کے خلاف کوئی شکایت بھی نہیں۔