ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان شاہینز  سری لنکا  اے ٹیم کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں پہنچ گئے

 Pakistan Shaheens, Rising Stars Asia Cup T20, City42
کیپشن: دوحہ میں سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستان شاہینز کے خوشی کے اظہار کی ایک فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان شاہینز  سری لنکا  اے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سری لنکا اے ٹیم کو پاکستان اے ٹیم نے 5 رنز سے شکست دی۔ سری لنکن بیترز نے آخری بال تک کوشش کی لیکن آخری اوور میں  شاہینز نے دانتوں تک زور  لگایا اور میچ کو کھینچ کر اپنی طرف لے آئے۔

دوحہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں شاہینز کی فتح کو پاکستانی فینز سوشل میڈیا میں خوب سلیبریٹ کر رہے ہیں۔

پاکستان شاہینز کی بیٹنگ

آج کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں سری لنکا اے  ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان اے ٹیم کو بیٹنگ دی تھی۔ 

 ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں  پاکستان شاہینز نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  153رنز بنائے۔

سری لنکا اے کی ٹیم آخری بال تک 148 رنز  بنا پائی۔

پاکستان کے بیٹر غازی غوری  39 رنز کے ساتھ  ناٹ آؤٹ واپس گئے۔سعد مسعود نے 22 رنز بنائے۔

غازی غوری اور سعد مسعود کی 47 رنز کی قیمتی شراکت نے پاکستان کو جیت تک جدوجہد کرنے کے قابل بنایا۔

احمد دانیال نے 3 چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے، معاذ صداقت نے 23 رنز بنائے۔

سری لنکا اے ٹیم کے پرامود مدوشان نے 4  وکٹیں لیں۔  تراوین میتھیو نے 3 وکٹیں لیں۔

سری لنکا کی بیٹنگ لائن میں ملن رتنائیکے کے 40 رنز، وشن ہلمباگے کے 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آج کے میچ کی خاص بات پاکستانی باؤلرز کی پرفیکٹ بیٹنگ تھی۔

سفیان مقیم کی شاندار بولنگ نے پاکستان کو جیت کے قریب تر پہنچایا۔ انہوں نے صرف 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سعد مسعود  نے 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

احمد دانیال، عبید شاہ اور شاہد عزیز کو ایک ایک وکٹ ملی۔

پاکستان شاہینز

پاکستان شاہینز پاکستان اے کرکٹ ٹیم کا عرفی نام ہے جو  ہماری دوسری قومی کرکٹ ٹیم ہے۔ اس نام کا انتخاب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی تاریخ کو عزت دینے اور برانڈ کی شناخت بنانے کے لیے کیا تھا۔ اب یہ نام ہی اے ٹیم کی شناخت ہے۔