ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

 ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،امریکی ڈالر اڑان بھرنے کے بعد کئی روز سے نیچے کی جانب گامزن ، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ۔

 انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 60 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 79پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 57 ہزار 625 کی سطح پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 371 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔