بینکوں سے پیسے  نکلوانے والے شہریوں کی سنی گئی

بینک،رقوم،شہری،ڈکیتیاں،پولیس،ایکشن،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)بینکوں سے پیسے لے کر نکلنے والے لٹنے لگے ، لاہور پولیس کے افسران نے سر جوڑ لیے ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے ڈویژنل ایس پیز کو ایسے گینگ کی گرفت کے کیے ٹاسک سونپ دیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شاپ اینڈ سیکورٹی ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے تاجر تنظیموں سے رابطے کیے جائیں۔

شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے افراد کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو بینک سے پیسے لے کر نکلتے اور ڈاکوؤں کا نشانہ بن جاتے تھے ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اسی صورتحال پر ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف، ایس پیزسکیورٹی، ڈولفن، ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی ۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بینکوں سے رقوم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگز کو گرفت میں لیں اور شاپ رابری کے انسداد کیلئے ٹریڈر یونینز کے ساتھ میٹنگز کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایات جاری کیں کہ مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اور کرائم ہاٹ سپاٹ اور جرائم کے اوقات کار کا تعین کیا جائے۔