ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی، روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی

Doller,Stockexchange,IMF,Interebank
کیپشن: Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی، امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 16 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں 16 پیسے کمی کے بعد ڈالر 223 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آج کا آغاز 293 پوائنٹس اضافے سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔