تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج

تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تسنیم حیدر کے خلاف لندن میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، رپورٹ گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کے صدر ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ناصر بٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تسنیم حیدر نے جھوٹے الزامات لگا کر میری جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے،پولیس سے کہا ہے کہ تسنیم حیدرکو بلا کرتحقیقات کی جائیں۔

پی ایم ایل (ن) لندن کے صدر ناصر بٹ کے مطابق کسی بھی غلط کام میں ملوث نہیں ہوں، اسی لیے بے خوف ہو کر پولیس اسٹیشن جا کر رپورٹ درج کرائی ہے۔ناصر بٹ نے کہا ہے کہ پولیس تسنیم حیدر سے اس کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے ثبوت و شواہد طلب کرے، سستی شہرت کی خاطرسنگین الزامات لگانے والے شخص کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل تسنیم حیدر نے خود کو ن لیگ کا ترجمان کہتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی تھی۔

تسنیم حیدر کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کےفوری بعد ن لیگ کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ تسنیم حیدر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔