ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی
کیپشن: T20 World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی کر دی۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی 20 ایونٹ کی میزبانی کریں گے جب کہ 20 ٹیمیں اس میگا ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

ہر گروپ سے ٹاپ کی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی جہاں باقی فریقین کو چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔اس کے بعد سوپر ایٹ کی ٹاپ کی چار ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔امریکا اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے 2022 کی کارکردگی بنیاد پر جگہ پکی کی۔

نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقا بھی اس سال کی کارکردگی پر کوالیفائی کرگئے ہیں جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔دیگر آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔ افریقا، ایشیا اور یورپ سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔