فٹبال ورلڈکپ: امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر

FIFA WORLD CUP
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 میں امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

امریکا کی جانب سے ٹموتھی ویا نے 36ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ویلز کا گول کپتان گریتھ بیل نے 82 ویں منٹ میں پنالٹی کک پر بنایا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں، یوں امریکا اور ویلز کا میچ برابر ہوگیا۔

 اس سے قبل گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ 2022 کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو دو صفر سے ہرا یا جبکہ ایک اور میچ میں  انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے 6 گول سے شکست دی۔