(ویب ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی،سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ڈالر کی قدر میں 44 پیسے کمی آ ئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 24پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 77 پیسےکا ہوگیا. انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 174 روپے 77 پیسے پر کلوز ہوئی.سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔
دوسری جانب شہر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 15 سو روپے کمی ہو گئی۔24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 208 روپے، 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 8ہزار 62 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔شہر کے صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کر دی گئی ہے۔