کرسمس پریڈ کےشرکا پرشہری نےگاڑی چڑھا دی

Multiple people injured when driver plows through Wisconsin Christmas parade
کیپشن: Multiple people injured when driver plows through Wisconsin Christmas parade
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وسکانسن میں کرسمس پریڈ کےشرکا پرایک شخص نےتیز رفتار گاڑی چڑھا دی، 5افرادہلاک 40 سےزائد زخمی،خبرایجنسی  کے مطابق  واقعہ مل واؤکی شہر کے قریب واؤکیشا ٹاؤن میں پیش آیا۔

امریکی ریاست وسکانسن میں کرسمس پریڈ کےشرکا پرایک شخص نےتیز رفتار گاڑی چڑھا دی، 5افرادہلاک 40 سےزائد زخمی،خبرایجنسی  کے مطابق  واقعہ مل واؤکی شہر کے قریب واؤکیشا ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس نےڈرائیورکوگرفتارکرکےگاڑی قبضےمیں لےلی.

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں 40 افراد زخمی ہیں جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں اموات بھی ہوئی ہیں تاہم لواحقین کو آگاہ کرنے کے بعد میڈیاکو معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سرخ رنگ کیSUV گاڑی کو تحویل میں لےلیاگیا ہے اور  ڈرائیور کو گرفتارکر کے تفتیش کی جار ہی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاوس  کا کہنا تھاکہ افسوسناک واقعے سےصدر جوبائیڈن کو بھی آگاہ کردیا گیا، صورتحال کومسلسل مانیٹر کررہےہیں۔