گیس قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ متوقع

گیس قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)سوئی ناردرن اورسدرن نےگیس قیمتوں میں اضافے کی سمری اوگرا کوبھجوادیں۔سوئی سدرن نےیکم جولائی سےگیس قیمت میں79روپے فی یونٹ اضافےجبکہ سوئی ناردرن نے773روپےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی ہے۔اوگرا کل سوئی سدرن، جبکہ 26نومبرکوسوئی ناردرن کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اوگرا کو بھجوادیں ہیں۔ اوگرا کل سوئی سدرن، 26 نومبر کو سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے یکم جولائی سے گیس قیمت میں 79روپے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔

سوئی سدرن کےمطابق کمپنی کو 28 ارب روپے سے زیادہ کا ریونیو شارٹ فال ہے۔ سوئی سدرن نے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 743روپے 25پیسے سے بڑھا کر 822روپے 25پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی ہے۔

ادھر سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 773روپے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔سوئی ناردرن نے گیس قیمت 631روپے سے بڑھا کر 1404روپے 91پیسے فی فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں سوئی نادرن نے 35ارب روپے سے زیادہ کا ریونیو شارٹ فال بتایا ہے۔سوئی ناردرن نے درخواست میں گزشتہ سالوں کے ریونیو شارٹ فال مد میں 215ارب روپے مانگے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer