تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

 تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری ) مناواں میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں دو خواتین جاں بحق، دو افراد زخمی ہو گئے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق مناواں میں ڈیال ہاوس کے قریب فیاض نامی شہری اپنی بیوی، بہو اور پوتی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، اسی دوران پیچھے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا ۔ حادثے میں 60 سالہ نسیم اور اسکی بہو شازیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فیاض اور چار سالہ خدیجہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں ہیں۔ ٹرک قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب کاہنہ سے اغوا ہونے والے45 سالہ رشید کی سندر سے پھندا لگی لاش برآمد، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے رہائشی رشید دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا، سندر کے علاقے موہلنوال سے اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول رشید کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، پھر لاش ویرانے میں پھینک دی گئی، لاش دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer